• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو اس وقت بھی47 فیصد پانی کی کمی کاسامنا ہے، وزیر آبپاشی

سندھ کے وزیر آبپاشی کے مطابق صوبے کو اس وقت بھی47 فیصد پانی کی کمی کاسامنا ہے۔ 

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے مطابق ارسا حکومت سندھ یا پیپلز پارٹی کی نہ سنے لیکن ماہرین کی رائے ضرور سن کر عمل کرے۔ 

لاڑکانہ سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ارسا کے اعلان کے باوجود سکھر بیراج پر 37 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

انھوں نے مزید کاہ کہ پی ٹی آئی اور ارسا گٹھ جوڑ کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کو ان کے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔

تازہ ترین