• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحوالاتیوں سمیت 11مردوخواتین اٹک جیل منتقل

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) بیرسٹر فہدملک قتل کیس کے دوحوالاتیوں سمیت 11 مردو خواتین اسیروں کو چاربچوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیاگیا۔جیل ذرائع کے مطابق اتوار کو سنٹرل جیل اڈیالہ میں مقید بیرسٹرفہدملک قتل کیس کے ملزموں راجہ ہاشم ،نعمان کھوکھرعرف نومی اوردیگرمقدمہ کے حوالاتی غلام نبی ،دوقیدیوں عثمان،امام دین ،6خواتین اسیروں ہمراہ چاربچوں اورایک نوعمرلڑکے عرفان کو پولیس گاردکے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھیج دیاگیا ۔ذرائع کاکہناہے کہ بیرسٹرفہدملک قتل کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہورہی ہے جہاں ہرہفتے سماعت ہوتی ہے اورمقدمہ کے مرکزی ملزم راجہ ارشدسمیت مذکورہ دونوں حوالاتیوں کوعدالت میں پیش کیاجاتاہے ان دونوں کواچانک اٹک بھجوایاجانامعنی خیزاقدام ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ چندروزقبل ظفرسپاری کومبینہ طورپر اڈیالہ جیل کادورہ کرایاگیا تھا اوراس دوران اس کی راجہ ہاشم وغیرہ سے ملاقات کی بھی اطلاعات تھیں غالباً اسی تناظرمیں دونوں حوالاتیوں کوجیل بدرکیاگیاہے ،ادھرخواتین اسیران کے بارے بتایاجاتاہے کہ عام طورپراڈیالہ جیل سے خواتین قیدیوں کودوسری جیلوں میں نہیں بھجوایاجاتا بیک وقت چھ خواتین قیدیوں کوچاربچوں کے ہمراہ اٹک بھیجنابھی حیران کن ہے۔ادھرجیل میں اپنے عزیزسے ملنے آنے والی لڑکی کومبینہ طورپرہراساں کرنے کے الزام میں وارڈرانجم کومعطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیاگیاہے۔
تازہ ترین