چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کےمعاشی ترقی کے دعوے زمین بوس ہوچکے ہیں عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اب اگلی حکومت بنا کرمسائل حل کرنے کا اعلان قوم سے مذاق ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا اور اقتدار میں آکر عام آدمی سے روزگار چھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کا متوسط طبقہ بھی غربت کا شکار ہوچکا ہے، ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کوبچانا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے پاس روٹی، کپڑا، مکان، روزگار نہیں ہوگا تو معاشی ترقی کا کوئی دعویٰ سچ نہیں ہوسکتا، 20 کروڑ عوام کو مہنگائی کے سپرد کر کے وزیراعظم نے سرمایہ دار دوستوں کیلئے معاشی پالیسیاں بنائیں۔