• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دشمن بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام دشمن بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ملازمین کےبنائےبجٹ کی منظوری ملکی خودداری پرحملہ ہوگا، پیپلزپارٹی ملکی معاشی بقا کیلئے بجٹ منظوری روکنےکی جدوجہد کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سخت شرائط پرقرض،ناقابل برداشت ٹیکسوں سےخزانہ بھرنے کا دعویٰ معاشی ترقی نہیں، معاشی ترقی کا صرف ایک پیمانہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی خوشحال ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہر پاکستانی کو مقروض کرکےمعاشی ترقی کے گن گانا زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے، پیپلزپارٹی ملک کےمعاشی بقا کے خاطر بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے جدوجہد کرے گی، ہر بجٹ سے پہلے عمران خان کہتے ہیں یہ سال ترقی کاہوگا، پھرمعاشی تباہی جاری رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی،عوام پی ٹی آئی کے کرتوتوں کو اچھی طرح سمجھ چکے، عام آدمی سےپیسےنکال کر خزانہ بھرنےکادعویٰ کارنامہ نہیں شرم کی بات ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نےہرپاکستانی کو پونے2لاکھ روپے کا مقروض کردیا، ہرپاکستانی کو مقروض کرکےمعاشی ترقی کےگن گانا عوام کےزخموں پر نمک چھڑکنےجیسا ہے، عمران خان کا ہدف خزانہ بھرنا اور اپنے امیر دوستوں کو اس خزانے سے ایمنسٹی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیاں چند سرمایہ داروں کے مفادات کےگرد گھومتی ہیں، پیپلزپارٹی ملک کی معاشی پالیسیاں عوام کے مفادات کی ترجمانی کرتی ہیں۔

تازہ ترین