• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے اشارے پر ایمرجنسی بریک لگایا، ٹرین ڈرائیور


گھوٹکی میں حادثے کا شکار ہوئی سرسید ایکسپریس کےزخمی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اشارے پر ایمرجنسی بریک لگایا، کہیں اور سے اطلاع نہیں ملی تھی۔

سرسید ایکسپریس کےزخمی ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا کہ ریتی اسٹیشن کے سگنل گرین ملے تھے،ریتی کے اسٹیشن ماسٹر سے بھی بات ہوئی اس نے بھی کلیئر کیا۔

ڈرائیور نے مزید بتایا کہ گاڑی مقررہ اسپیڈ سے جارہی تھی، شہریوں کو اشارہ کرتے دیکھا تو ایمرجنسی بریک لگایا ۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم سے کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 40 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے سے متعلق ڈی ایس ریلوے طارق لطیف نے بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے 2منٹ بعد ہی سرسید ایکسیریس متاثرہ بوگیوں سے ٹکراگئی۔

ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کے مطابق ٹرین حادثہ 3 بجکر 45 منٹ پر ہوا، حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ریلوے ٹریفک معطل ہے، دونوں اطراف کی تمام مسافر ٹرینیں بڑے بڑے اسٹیشنوں پر روک لی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید