• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی، 100سے زائد زخمی


ڈہرکی کے قریب ٹرین  کے خوفناک حادثے کے مزید کئی زخمی دم توڑ گئے، افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد   55ہوگئی ہے ، جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔

کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،جس کے بعد جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 55 ہوگئی۔

حادثے کے دوران ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکر مخالف ٹریک پر آگئی تھیں، جس کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنےوالی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ورکرز کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنوں عاقل سے ایمبولینس کے ساتھ فوجی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس پہنچے ہیں۔

 فوج کی خصوصی انجینئرز کی ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو راولپنڈی سے اور ملتان سے 2 ہیلی کاپٹر آپریشن میں شامل ہیں۔

تازہ ترین