• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری



وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، قومی اقتصادی کونسل نے بجٹ اہداف کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب رکھنے کی منظوری دی گئی۔

صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1202 ارب روپے رکھنے اور آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ شرح نمو 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مالی سال 22-2021 کا ترقیاتی بجٹ 2100 ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ پی ایس ڈی پی کا حجم 900 ارب روپے ہوگا۔

اجلاس میں مالی سال 2021-22 کے لئے مائیکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے  کے مطابق این ای سی کی آئندہ مالی سال کے لیے شرح نمو کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ زراعت میں اضافے کا ہدف 3.5، انڈسٹریل سیکٹر کا 6.5 اور سروسز سیکٹر کا 4.8 فیصد ہوگا۔

تازہ ترین