• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کراچی کی کارروائی؛ مضاربہ اسکینڈل کے 2 ملزمان فیصل آباد سے گرفتار


قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مضاربہ اسکینڈل کے دو ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔

 نیب حکام کے مطابق ملزمان نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے چار ارب سے زائد کی رقم کا فراڈ کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کراچی کی ٹیم نے فیصل آباد سے ملزم قاری شفیق الرحمان اور مولانا عبدالناصر کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک دینی مدرسے سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دو سال قبل مدرسے کے مہتمم کو بھی نیب حکام نے تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان پر تین ہزار سے زائد افراد سے رقم لینے کا الزام ہے۔

ملزمان نے شہریوں سے چار ارب سے زائد رقم فراڈ کی مد میں لی۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کے ہاتھوں لٹنے والے 1500 افراد اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، جبکہ ملزمان کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین