وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ حکومت کو بتا دیا کہ ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی بلکہ سندھ کے لیے پی ایس ڈی پی میں اس سے پہلے اتنی رقم مختص نہیں کی گئی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی اخراجات کا 60 فیصد حصہ پی ایس ڈی پی مختص کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سکھر موٹروے کے لیے وفاقی حکومت اربوں کی سبسڈی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی ہورہی ہے، سندھ کو پہلے سے کم بجٹ دیا جا رہا ہے۔