• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ماہور شہزاد کے اعزاز میں نیا ناظم آباد میں تقریب

اولمپکس گیمز میں رسائی حاصل کرنے والی بیڈ منٹن کی قومی چیمپئن ماہور شہزاد کے اعزاز میں نیا ناظم آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ماہور شہزاد نے کہا کہ اولمپک کھیلنا میرا خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔ اب کوشش ہے کہ اولمپک مقابلوں میں بہتر کارکردگی پیش کروں،انہوں نے کہا کہ میری شر کت کے حوالے سے پی او اے اور فیڈریشن نے قابل قدر کردار ادا کیا، اس موقع پر جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا نےکہا کہ کورونا کے مشکل دور کے باوجود جاپان اولمپک کی بہترین انداز میزبانی کے لیے پر عزم ہے۔

ماہور شہزاد کے اعزاز میں نیا ناظم آباد میں تقریب
ماہور شہزاد، جاپانی قونصل جنرل اور سید محفوظ الحق کے ساتھ پودا لگاتے ہوئے

 نیا ناظم آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صمد حبیب ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل سید احمد علی راجپوت، اور نائب صدرسید محفوظ الحق نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس سے پہلے قونصل جنرل کا نیا ہل پارک پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر غبارے اور کبوتر بھی فضا میں چھوڑے گئے۔ نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ جاپانی سفارتکار اور مہمانوں کو نیا ناظم آباد جمخانہ کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر احتشام الدین معذروی کے باعث چلنے پھرنے سے محروم ہیں،کرکٹ سے ریٹا ئر ہونے کے بعد وہ کوچنگ سے وابستہ رہے،ان دنوں سابق بولر کسی سہارے کے بغیر اٹھ نہیں سکتے نہ ہی قدم بڑھاسکتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرز ان کی پیچیدہ بیماری کی تشخیص سے قاصر ہیں۔2010 میں لاہور کے کوچ کی حیثیت سے کراچی میں ایک میچ کے دوران گراؤنڈ میں طبیعت خراب ہونے سے گر گئے تھے، ڈاکٹرز نے مرگی کا دورہ قرار دیاتھا، 70 سالہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر احتشام الدین نے پانچ ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 16 وکٹیں حاصل کیں، ان کی بہترین بولنگ 47 رنز کے عوض پانچ وکٹیں تھیں۔

ماہور شہزاد کے اعزاز میں نیا ناظم آباد میں تقریب
صوبائی وزیر شہلا رضا ہاکی اسٹکس تقسیم کرتے ہوئے

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے بس چل نہیں سکتے، ان کی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ اکلوتی بیٹی قومی سوئمر عیشا خان انگلینڈ میں مقیم ہیں۔وہ گھر میں اکیلے رہتے ہیں،نارتھ ناظم آباد بلاک بی کے ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے حکومت سندھ نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے جلد کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اس گرائونڈ پر ہاکی کا فائیو اے سائیڈ میدان، فٹبال گرائونڈ اور ٹارٹن ٹریک لگائی جائے گی، جبکہ تماشائیوں کے لئے پویلین بھی قائم کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں بلو آ سٹرو ٹرف لگانے ،الیکٹرانک اسکور بورڈ لگانےکی منظوری دے دی ہے، کے ایچ اے اسٹیدیم میں 40سے زائد کمروں پر مشتمل ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائے گا ، اس اسٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ کی وزیر برائے خواتین ترقی و جی ایم ویمنز ہاکی سندھ سیدہ شہلا رضا نے خواتین ہاکی کھلاڑیوں میں ہاکی اسٹکس اور گیندیں تقسیم کیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین