• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، عاصم اظہر کا پیغام

معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز ڈہرکی ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اللہ سے تمام لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھنے کی دعا کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ٹرین حادثے کا شکار ہونے والوں کیلئے دعا کی۔

انہوں نے یہ درخواست بھی کی کہ تمام لوگ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث درجنوں افراد جاں بحق اور کئی مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین