وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بین الاقوامی واقعہ بنانے کی کوشش کی، بھارتی شہری خود بھارت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہے، بھرپور جواب دیا گیا ہے، بھارت نے کوئی بھی ایڈونچر کیا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کو بھارت کیلئے بند کر دیا گیا،
پہلگام واقعے کی ایف آئی آر سامنے آئی ہے، واقعے کے 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کی گئی، جس سے بھارت کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے کے ذریعے لوگوں کو شہید کر رہا ہے، بھارت نے بوکھلاہٹ میں بانڈی پورہ اور اڑی سیکٹر میں لوگوں کو شہید کرنا شروع کر دیا ہے، اڑی سیکٹر میں دو افراد کو شہید کردیا۔