• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی ٹرین حادثہ، وزیراعظم کی ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی میں خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آج صبح ٹرین کو گھوٹکی کےمقام پر پیش آنے والے ہولناک حادثے اور اس کے نتیجے میں  مسافروں کی اموات پر بےحد رنجیدہ ہوں۔

وزیراعظم نے وزیر ریلوے کو جائےحادثہ پر پہنچنے، زخمیوں کیلئے مکمل طبی امداد کا اہتمام یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے۔

عمران خان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین