• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی مواد گرادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی طیارے نے اپنے ہی علاقے میں مواد گرادیا ہے، جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں ایک رہائشی مکان پر نقصان دھاتی شے گرنے سے نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔

دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریباً 8 سے 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا جبکہ پرزہ گرنے سے قریبی مکانات بھی لرز اٹھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید