• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی تقسیم کار کمپنیز کا نقصان 9 ماہ میں 41 ارب اضافے سے 143 ارب روپے تک پہنچ گیا، رپورٹ

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں41 ارب روپے اضافہ ہوا، جولائی سے مارچ 2025 تک بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات 143 ارب روپے رہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 9 ماہ کے دوران بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات 102 ارب روپے تھے، جولائی سے مارچ 9 ماہ میں پاکستان کے گردشی قرض میں 2 ارب روپے اضافہ ہوا، مارچ 2025 تک گردشی قرض 2396 ارب روپے رہا۔

پاور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 9 ماہ میں گردشی قرض 484 ارب روپے بڑھا تھا، مارچ 2024 میں گردشی قرض 2794 ارب روپے تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید