• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرامانی نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دے دی

چُلبلی، ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی نے بھی وائس ایکٹنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہوئے مداحوں سے فالو کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

پاکستانی معروف اداکاراؤں کے ٹک ٹاک پر آنے کے بعد اداکارہ حرا مانی نے بھی سوشل نیٹ ورکنگ اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر چھا جانے کی ٹھان لی ہے۔

حرا مانی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود سے اور اپنے خاندان سے متعلق نئی پوسٹس مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، حرامانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حرامانی کے مداح اُن کے ساتھ ہمیشہ جڑے رہتے ہیں اور اِن میں دن بہ دن اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نئی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر آ گئی ہیں، انہوں نے اپنے واحد اور اصل اکاؤنٹ کا ہینڈل بھی شیئر کیا ہے۔


حرا مانی نے اپنی خوبصورت ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے فالو کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

تازہ ترین