محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کراچی کا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔