• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: بجٹ میں ٹیکسز میں رد و بدل کی تجویز پیش

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز میں رد و بدل کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس ضمن میں وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے میں ٹیکس نیٹ اور حجم بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پی آر اے نے 9 سروسز پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز دے دی، 8 سیکٹرز پر سروسز ٹیکس 16 سے کم کر کے 5 فیصد کیئے جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

بیوٹی پارلرز، فیشن، ڈریس ڈیزائنرز اور اسٹیچنگ سروسز پر سروسز ٹیکس 16 سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ویئر ہاؤس سروسز، کنسٹرکشن مشینری اینڈ میٹیریل پر بھی ٹیکس 16 سے5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

لانڈری اینڈ ڈرائی کلینرز پر بھی ٹیکس 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آرکیٹکچر اینڈ ٹاؤن پلانرز پر بھی 16 کی بجائے 5 فیصد سروسز ٹیکس لگانے جبکہ رینٹل بلڈوزرز اینڈ کرین سروسز پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کال سینٹرز پر عائد ساڑھے 19 فیصد سروسز ٹیکس 16 فیصد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 22-2021ء کیلئے 160 ارب روپے ٹیکس کا ہدف رکھا ہے۔

تازہ ترین