• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کا بھی اپنی ہنستی مسکراتی تصویر کیساتھ مبہم کیپشن

سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے آپس میں تنازع کو ہنستی مسکراتی تصاویر کیساتھ ختم کردیا۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایک اور نیا دن۔‘

اس پوسٹ کے کچھ دیر گزرنے کے بعد ہی عاصم اظہر نے بھی اپنی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی۔

عاصم اظہر کی جانب سے جاری تصویر میں انہوں نے جو شرٹ زیب تن کررکھی ہے اس میں کچھ دیر ’پاگل‘ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

عاصم اظہر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں نے ان کی شرٹ پر لکھے جملے کو مبہم پیغام سمجھا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر آج کل ایک نامناسب ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں تھیں، جس پر ان کے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر نے مبہم ٹوئٹ کر کے اسے مزید متنازع بنادیا تھا۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر موجود دونوں کے مداحوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے ہنستی مسکراتی تصاویر کے ذریعے اپنے تنازع کا اختتام کردیا ہے۔

تازہ ترین