• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے جانے انجانے میں اگر کسی کا دل دُکھا ہو تو وہ معذارت خواہ ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں ان کی ’نامناسب‘ ویڈیو وائرل کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چند حقائق سب کے سامنے رکھے، اور ساتھ ہی خود بھی کسی کی بھی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ میں آخری مرتبہ سب کے سامنے حقائق رکھ رہی ہوں، یہ کسی سے لفظی جنگ کی بحث نہیں، نہ ہی اصل بحث یہ ہے کہ کسی سابقہ بوائے فرینڈ سے بحث کو طُول دی جائے۔‘


اداکارہ نے لکھا کہ ’میری تمام تر شکایت انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کی ہے، کسی بھی عورت کو یوں ہراساں کرنا کسی معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہے‘

انہوں نے لکھا کہ یہ بطور انسان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے راہیں ہموار کرتے ہیں ، اس میں کچھ ایسا نہ جائے جس پر بعد میں انہیں شرمندگی ہو۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی اور روزانہ بہتر سے بہتر انسان بننے کی کوشش کروں گی۔

انہوں نے لکھا کہ معافی مانگنے کا مطلب کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا اسی وجہ سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی معافی مانگنی چاہیے۔

اداکارہ نے لکھا کہ اگر میں نے کسی کا بھی جانے انجانے میں دل دکھایا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں عاصم اظہر کو پیغام دیا کہ براہِ کرم آپ بھی واضح پیغامات شیئر کریں، آپ کے ریمارکس کسی کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے تمام چاہنے والوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین