• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی محدود نہیں ہورہی، پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت و وزیراعلیٰ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) محدود نہیں ہورہی بلکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا ردِعمل آگیا۔

انھوں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر تنقید سے پہلے فواد چوہدری اپنے گریبان میں جھانک لیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ پورے ملک سے پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات میں شکست فاش ہورہی ہے، ضمنی الیکشن میں بدترین شکست آپ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی تین سال میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی نااہل حکومت نے عوام کا جینا محال کیا۔ 

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی محدود نہیں ہورہی بلکہ پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔

ترجمان سندھ نے مزید کہا کہ اب تو آپ کے اپنے ارکان اسمبلی نااہل قیادت پر سوالات اُٹھارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وطن پرست جماعت ہے جس نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کے موصوف فواد چوہدری بھی معترف رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے اپنی قیادت کی قربانیاں دی ہیں، آپ کو پیپلز پارٹی سے متعلق اس طرح کی بات زیب نہیں دیتی۔

تازہ ترین