• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت سندھ سے ایسٹ انڈیا کمپنی والا سلوک بند کرے، مراد علی شاہ

وفاقی حکومت سندھ سے ایسٹ انڈیا کمپنی والا سلوک بند کرے، مراد علی شاہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ سے ایسٹ انڈیا کمپنی والا سلوک بند کرے،وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں سندھ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے،کراچی پروجیکٹ کے نام پر ایک پیسہ نہیں رکھاگیا۔

پی ٹی آئی حکومت سندھ سے کم ووٹ ملنے پر عوام سےبدلہ لے رہی ہے، حق مانگوتو الزامات لگائےجاتے اور مقدمات بنائے جاتے ہیں، مزید برداشت نہیںکرینگے ۔ 

منگل کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہاکہ سندھ میں5سال پرانی اسکیمیں چل رہی ہیں ، فنانس ڈپارٹمنٹ سندھ کو پورے پیسے نہیں دیتا، این ایچ اے اور فنانس میں سندھ کے لیے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی۔

جب اپنے عوام کا حق مانگتےہیں تو الزامات لگائے جاتے ہیں یا مقدمات بنائے جاتے ہیں، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ایک وزیر نے اعتراف کیا کہ یوسی کے پروجیکٹس پر پیسہ نہ رکھنے پر اراکین اسمبلی ناراض ہوتے ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی اقتصادی کونسل کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سندھ کو نظر انداز کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ایسٹ انڈیا جیسا سلوک نہ کرے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کو زیادہ فنڈ زملنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

تازہ ترین