ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی آمنہ ہاشمی کے بینک اکاونٹ سے 52 لاکھ روپے نکالے جانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کمشنر ایف بی آر سے 10 جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ پیٹشنر نے موقف اختیار کیا کہ جبری طور پر 4جون کو ایف بی آرنے 52لاکھ روپے کی رقم اکاونٹ سے نکال لی گئی۔