• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے سبب صبح 10 بجے ہی درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،جبکہ گزشتہ روز کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شہر میں جاری گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج شام میں ہوا چلنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پنجاب بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کاامکان ہے۔

تازہ ترین