• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 47 ڈگری شدت کی گرمی محسوس، ہفتے سے بارشوں کا امکان


لاہور اِن دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ آج دوپہر کے وقت گرمی 47 ڈگری محسوس ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات نے 12 جون سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاہورمیں 3 روز سے سورج آگ برسا رہا ہے، آج صبح ہی سےگرمی زوروں پر ہے، سڑکوں پر لُو کے تھپیڑے پڑ رہے ہیں، زمین کی تپش سے پاؤں بھی جل رہے ہیں، دوپہر کے وقت سڑکیں سنسان ہو گئیں ۔

گرمی سے انسان ہی نہیں چرند پرند بھی پریشان ہیں ، ہر کوئی سائے اور پانی کی تلاش میں نظر آتا ہے۔

طبی ماہرین نےشہریوں سےکہاہےکہ غیر ضروری طور پر گھروں سےنہ نکلیں، پانی زیادہ سےزیادہ پئیں ،سر اور گردن ڈھانپ کر رکھیںاور سیاہ چشمہ لگائیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر کا درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہو رہا ہے، 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی کم ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نےآج شام لاہور میں ہوا ئیں چلنے اور ہفتے کے دن سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

قومی خبریں سے مزید