سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر حالیہ تنازعات کے تناظر میں لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں سعادت حسن منٹو کا مشہور زمانہ قول لکھا۔
نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’کون مسلم ، کون کافر، کون جنتّی، کون جہنمی، کیوں نہ یہ اختیار خدا کو ہی واپس کردیا جائے۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔‘