بارسلونا(جواد چیمہ)امرہ ایسوسی ایشن اسپین کے زیراہتمام چوھدری عزیز احمد امرہ کی زیر سر پرستی ہونے والا سپر 6 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ گجر کلب نے وڑائچ کلب کو شکست دے کر جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی صدارت قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے کی جبکہ مہمان خصوصی چوہدری سبط حسین تھے۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرچوہدری عزیزاحمد امرہ نے آرگنائزرکمیٹی کے چوہدری شہزاد اکرم، چوہدری بشارت اورحافظ عبدالرزاق صادق کو ٹورنامنٹ کے بہتر انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور معزز مہمانوں کواعزازی شیلڈز بھی دی گئی ،والی بال ٹورنامنٹ میں اٹلی سے آئے کمنٹیٹرناصر اقبال وڑائچ نے اپنی کمنٹری سے میچ کو دلچسپ بنائے رکھا۔ والی بال فائنل میچ میں چوھدری عزیز احمد امرہ نے بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا۔ چوہدری عزیزاحمد امرہ نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کھیل کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی صحت اور مثبت سرگرمیوں کے لئے انتہائی کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے ملک میں یہاں پر فٹ بال کا راج ہو وہاں پر اپنے کھیلوں والی بال، کبڈی اور کرکٹ کو پروان چڑھانا ناصرف مشکل ہے بلکہ محنت طلب بھی ہے۔ میں اپنے تمام دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں جو مجھے اپنے ملک سے محبت، اپنی کھیلوں سے محبت کو آگے بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور میرے دست وبازو بنتے ہیں۔ آج کے اس سپر 6 شوٹنگ والی بال میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی، شائقین اور میڈیا کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چوھدری زمان،چوھدری شہزاد اکرم،حافظ عبدالرزاق ،چوہدری محمد اقبال اور چوہدری شاہد لطیف گجر، چوہدری عرفان ریاض آف حاجی چک، چوہدری عامر حسین روڈا ،گجر والی بال کلب کے کوچ چوہدری محمد اقبال گجر آف سانگو،اشرف حسین مغل،عدیل احمد مغل،چوہدری رؤف سہنہ اور چوہدری شعیب سہنہ ،انیس بٹ جہلم،چوہدری سکندرحیات گوندل اور دیگر مععزین نے کھیل سے انجوائے کیا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر تالیاں بجا کر اور نقد انعامات سے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ نوجوان بزنس مین اور متحرک سماجی شخصیت چوھدری نوید امرہ والی بال میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر انتظامات کی نگرانی کے لئے ہر دم متحرک نظر آئے۔