• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمان قتل کیس، 5 جے آئی ٹیز کے اہم گواہوں کا بیان قلم بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں 5 جے آئی ٹیز کے اہم گواہوں کا بیان قلم بند کر تے ہوئے پیش نہ ہونے والے گواہوں کے نام سمن جاری کردئیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی ۔ بدھ کو سینٹرل جیل کی جوڈیشل کمپلکس میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سماعت کے دوران پانچ جے آئی ٹیز کے اہم گواہوں کے بیان قلمبند کئے گئے، ڈی آئی جی عمر شاہد ،مظہر اقبال مشوانی سمیت چھ گواہوں نے بیان قلمبند کروائے، عدالت نے پیش نہ ہونے والے گواہوں کے نام سمن جاری کردئیے، پیش نہ ہونے والے گواہوں میں بابر بخت اور اعجاز احمد شیخ شامل ہیں۔ آئندہ سماعت پر گواہان بیان قلمبند کروائیں گے پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین