• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسی نیشن نہ کرانیوالے افرادکی موبائل سم بلاک کرنے کی تجویز

لاہور(نمائندہ جنگ )ویکسی نیشن نہ کرانے والے افرادکی موبائل سم بلاک کرنے کی تجویز،ان ویکسی نیٹڈافرادکا شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس،پارکس ، سرکاری دفاترمیں داخلہ بندکرنے پرغورکیاگیاہے ویکسی نیشن نہ کرانیوالے افرادکی موبائل سم بلاک کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس کے دوران تجاویزپیش کی گئیں۔

پنجاب حکومت نے لازمی ویکسی نیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم اوربرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کوصوبہ بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاترمیں داخلہ بندکرنے کی تجویزپرغور کیا گیا، ویکسی نیشن نہ کروانے والے افرادکا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویزپربھی زیرغور آئی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پرکہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کوروناوباء سے چھٹکارہ ویکسی نیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

تازہ ترین