• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر جو بائیڈن جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔ بائیڈن کا بطور صدر یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

جو بائیڈن آج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے اور اتوار کو برطانیہ کی ملکہ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر نے رائل ایئر فورس ملڈن ہال بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی ممالک سے اتحاد مضبوط اور جمہوریت کو فروغ دینے آئے ہیں۔

فوجیوں سے خاتون اول نے بھی خطاب کیا، شوہر کو فوجیوں سے باتوں میں مشغول دیکھ کر ڈانٹ پلادی۔

خاتون اول نے امریکی صدر کو کہا کہ ادھر توجہ دیں، جوبائیڈن کو بیوی کو سلیوٹ مارنا پڑگیا۔

تازہ ترین