معروف اداکارہ صنم جنگ کی شوہر کے ساتھ 13 برس پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ کی یہ تصویر ان کے شوہر قسام جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے۔
قسام نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’13 برس قبل جب ہم نوجوانی میں تھے تو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ زندگی ہمیں ساتھ کہاں لے جائے گی۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہماری ایک بیٹی بھی ہوگی اور آپ ایک مشہور شخصیت بھی بن جائیں گی۔‘
صنم جنگ کے شوہر نے کہا کہ ’ 13 برس قبل ہم دونوں بس زندگی کیلئے پرجوش تھے اور دنیا فتح کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔‘
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے بیٹی اور اہلیہ صنم جنگ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں کو بہت یاد کرتے ہیں۔
اس پوسٹ میں صنم جنگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ تو آج مجھے ماضی کی خوشگوار یادوں میں لے گئے، کیا ہی خوبصورت دن تھے وہ۔‘
یاد رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی۔ قسام جعفری پیشے کے لحاظ سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔