• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا محاذ پر وزیراعظم کی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا محاذ پر وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت 1 کروڑ افراد کی انسداد کورونا ویکسینیشن کرچکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے لیے عوام کی جانوں کا تحفظ، روزگار اور خوراک کی فراہمی کا چیلنج تھا اور حکومت نے اپنے دانشمندانہ فیصلوں سے عوام کی جانوں کا تحفظ، روزگار و خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کیا جائے گا۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہر شہری کو ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں گی۔

تازہ ترین