• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراءعزیز کی یاسرحسین کے ہمراہ یادگار تصویر

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے شوہر، معروف اداکار و میزبان یاسرحسین کے ہمراہ سوشل میڈیا پر خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی ہے جسے دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اقراء عزیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، یہ تصویر دو سال قبل 8 جولائی 2019ء کے اُس دن کی ہے جس دن یاسر حسین کی جانب سے آن اسکرین اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی گئی تھی۔

اقراء عزیز نے اپنے انسٹا گرام پر یہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اُن کی زندگی کا سب سے یادرگار دن۔‘


انسٹا گرام پر 6.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ اقراء عزیز کی اس پوسٹ پر دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی خوبصورت جوڑی  28 دسمبر  2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی اور جلد ہی یہ دونوں فنکار  والدین بھی بننے والے ہیں۔

تازہ ترین