• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ شہروں میں بارہ بارہ گھنٹے تک جبکہ دیہات میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، جس کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں۔

 یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرار داد میں کہا گیا کہ ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق حکومت سسٹم میں موجود بجلی بھی صارفین تک نہیں پہنچارہی، سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اسلام آباد میں سرکاری اسکول میں 25بچے بےہوش ہوئے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں بچوں کے بےہوش ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

تازہ ترین