• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم نے خوشیاں حاصل کرنے کا فارمولا بتادیا

معروف اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو زندگی میں خوشیاں حاصل کرنے کا فارمولا بتا دیا ہے۔

اداکار اعجاز اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

اعجاز اسلم نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی میں خوش رہنے کا فارمولا بھی بتا یا ہے۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ  ’آپ کی زندگی کی خوشی آپ کے خیالات کے معیار پر منحصر ہے تو مثبت سوچیں اورخوش رہیں، صبح بخیر!‘

اعجاز اسلم اکثر سوشل میڈیا پرصحت، ڈائیٹ اور زندگی کے بارے میں مفید مشورے دیتے رہتے ہیں جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیے جاتے ہیں۔ 

تازہ ترین