• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرخ حبیب نے دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے کی رپورٹ پیش کردی

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاکستان سے متعلق دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے کی رپورٹ پیش کردی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے جے پی مورگن کی رپورٹ جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، یہاں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جے پی مورگن نے2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4 اعشاریہ 7 کی پیشگوئی کی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی حجم 329 ارب ڈالر ہوگا۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ اس رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس سال کا بجٹ خسارہ 7 اعشاریہ 1 فیصد جبکہ آئندہ برس کا 5 اعشاریہ 9فیصد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قرضوں کی جی ڈی پی تناسب سے شرح 81 اعشاریہ 6 فیصد پر آئے گی جو 2020ء میں 87 اعشاریہ 6 فیصد تھی۔

تازہ ترین