• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجی راؤ مستانی میں کام کے دوران یوں لگا میں باجی راؤ کی روح ہوں، رنویر سنگھ

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے فلم باجی راؤ مستانی میں کام کیا اور جب وہ شوٹنگ پر تھے تو انھیں یوں لگا کہ جیسے وہ باجی راؤ کی روح (بھوت) ہیں، یہ تجربہ نفسیاتی طور پر بڑا عجیب سا لگا۔

انھوں نے اس حوالے سے ایک بار کہا تھا  کہ انکا مرہٹہ لیڈر سے مڈبھیڑ کا امکان بھی تھا۔  یاد رہے کہ باجی راؤ مستانی کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے دی اور اس فلم میں رنویر کے ساتھ دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم میں رنویر نے پیشوا باجی رائو کا کردار ادا کیا۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے تجارتی بنیاد پر بڑی کامیابی حاصل کی اور دنیا بھر میں تین سو کروڑ کا بزنس دیا۔

تازہ ترین