• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے کورونا کی صورتحال میں بہتری کے باوجود ایس او پیز پر عمل کی تلقین کردی

ممبئی (آئی ا ین پی) بولی وڈ کے سدا بہار سپر سٹار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کی بہتر صورتحال ہونے کے باوجود مداحوں کو احتیاط کرنے کی وارننگ دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ چونکہ کچھ علاقوں میں کوویڈ کی خراب صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، لہذا اسے دیکھتے ہوئے مطمئن نہ ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کوویڈ سے متعلق پروٹوکول کو اپنائے رکھیں، ماسک پہنیں، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین