• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بومن ایرانی کی والدہ 94 سال کی عمر میں چل بسیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ 94سال کی عمر میں چل بسیں۔بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی جس پر انہوں نے والدہ کی تصویر شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔اداکار نے لکھا کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں جن کی عمر 94 برس تھی، انہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔بومن ایرانی نے اپنی پوسٹ میں والدہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ زندہ دل خاتون تھیں، انہوں نے جب مجھے فلموں میں کام کیلئے بھیجا تو اس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپاؤنڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو اُن کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔اداکار نے مزید لکھا کہ ماں ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ تم اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ تمہاری تعریف کریں بلکہ اس لیے ہو تاکہ تم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا سبب بنو۔بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال سے ایک دن قبل والے قصے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ نے زندگی کی آخری رات مجھ سے آم اور ملائی قلفی مانگی تھی تاہم وہ چاہتیں تو چاند اور ستارے بھی مانگ سکتی تھیں۔پوسٹ کے اختتام پر اداکار کا ماں کی محبت میں کہنا تھا کہ میری والدہ ایک اسٹار تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

تازہ ترین