• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ ٹینس: نڈال اور جوکووچ سیمی فائنل میں آمنے سامنے

پیرس (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ جس کے بعد اب ان کا مقابلہ عالمی نمبر تین اسپین کے رافیل نڈال سے ہوگا۔ دونوں کھلاڑیوں کا یہ 58واں ٹاکرا ہوگا۔ کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے اٹلی کے میٹیو بریٹینی کو 1-3سیٹس سے شکست دی ۔خواتین ایونٹ میں روس کی انستاسیا پائولچنکووا نے سلوانیا سے تعلق رکھنےوالی تمارا زیڈانسک وکو ہرا کر کیریئر میں پہلی بار فائنل میں قدم رکھ دیے۔

تازہ ترین