• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں 2 جاں بحق، ایک زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں دو افرادجاں بحق ہوگئے ، 2افراد کی لاشیں ملیں ، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نانا اور نواسے سمیت 4افراد زخمی ہو ئے،تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے محبت نگر میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے وا لا 70سالہ فیروز خان جاں بحق ہو گیا، ناردرن بائی پاس پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 31سالہ حبیب الرحمان جاں بحق ہوگیا ، وزیر اعلیٰ ہاوس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ عامر علی خان زخمی ہوگیا ،دریں اثنا سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ سے 22 سالہ جمعہ خان کی لاش ملی، گولیمار غوثیہ مسجد کے قریب سے 50 سالہ اخلاق احمد کی لاش ملی، علاوہ ازیں کورنگی سو کوارٹرز مکان نمبر جی 628 کے قریب جمعرات کی صبح ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے واقعہ میں 5 سالہ روحان اور 65سالہ محمد وحید زخمی ہوگئے ،پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے نانا اور نواسے ہیں ، صفورا محکمہ موسمیات روٹ نمبر G-19منی بس اسٹاپ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈاکووں کی فائرنگ سے 33سالہ نور رحمان زخمی ہوگیا،ڈاکس تھانے کی حدود فشری میں ڈکیتی مزاحمت پر نامعلو م ملزمان کی فائرنگ سے 35سالہ ماجد زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین