• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا،مزید 76 افراد جاں بحق، 1300سے زائد نئے کیسز

کورونا،مزید 76 افراد جاں بحق، 1300سے زائد نئے کیسز 


کراچی، اسلام آباد،راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر، خبرایجنسیاں، نمائندہ جنگ)کورونا سے مزید76افراد جاں بحق، 1300سے زائد نئے کیسز، مثبت شرح 3.1ریکارڈ،فعال کیسز 44 ہزار236رہ گئے،سندھ میں13چل بسے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41824 ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 1ہزار 303 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 48 فیصد,لاہور میں 27 فیصد,بہاولپور میں 26 فیصد اور اسلام آباد میں 21 فیصد مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 361 مریض ہیں، ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 236 ہے۔

تازہ ترین