• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 28کروڑ38لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد 4جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23ارب57کروڑ79لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران واپڈا گرین یوروبانڈ کی نیلامی سے حاصل شدہ 49کروڑ90لاکھ ڈالر بھی سرکاری ذخائر میں شامل ہوگئے تاہم بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد سرکاری ذخائر میں 28کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16ارب 41کروڑ49لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 7ارب 16کروڑ30لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تازہ ترین