لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات کے دوران پی پی پی بلوچستان کے رہنما سینیٹر صابر بلوچ بھی موجود تھے، ذرائع نے بتایا کہ عنقریب متعدد سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہی ہیں جن میں جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ، رفیق کھر، ڈاکٹر نادیہ بھی شامل ہیں، مسلم لیگ ن کے رانا اکرام ربانی پہلے ہی شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔