اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے سرمایہ کاری کے مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے، 2021 میں جی ڈی پی کی شرح 4.7 ، خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی پیشنگوئی کردی۔جمعرات کو فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جے پی مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ،یہاں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔جے پی مورگن نے 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4.7 کی پیشگوئی کی ہے۔