• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار تیغو خان تیغانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 روز کا اضافہ

سکھر (بیورورپورٹ ) ڈاکوؤں کے سرپرستی کے الزام میں گرفتار تیغانی قبیلے کے سردار تيغو خان تیغانی کو انسداد دہشت گردی شکارپور کی عدالت میں پیش کیا گیا، سردار تیغو خان تیغانی، دو بھتیجوں عمران تیغانی اور عبدالفتاح تیغانی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تحقیقات مکمل نہ ہونے کے باعث پولیس کی جانب سے مقدمے کاچالان پش نہیں کیا جاسکا ، عدالت نے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 6 روز کا اضافہ کردیا گیا، شکارپور میں 18 روز قبل پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹوگرافر شہید اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ سردار تیغو خان تیغانی پر ڈاکووں کی سرپرستی کا الزام ہے ۔

تازہ ترین