پشاور (وقائع نگار )محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کوروناوائرس وبا کے بعد سیاحتی مقامات کی بحالی اور سیاحت کے شعبوں کے ساتھ منسلک سٹیک ہولڈرز کی ایس او پیز سے متعلق صوبہ خیبرپختونخوا کی مختلف اضلاع میں تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیاہے جس میں اب تک 500 سے زائد افراد کوتربیت دی جا چکی ہے یہ تربیتی ورکشاپ کائیٹ پراجیکٹ اور ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز خیبرپختونخوا کے اشتراک سے صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور، ناران، کالام، سوات، چترال اور بحرین میں جاری ہے جس میں ہوٹل ریسٹورنٹ مینجمنٹ، ٹریول ایجنٹس، ٹوورآپریٹرز، ٹوورگائیڈز، ریسکیو 1122 سٹاف، ٹان میونسپل ایڈمنسٹریٹرز، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار، پولیس، محکمہ صحت سٹاف، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اتھارٹیز سٹاف، ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز سٹاف اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے اہلکار وں کو ایس او پیز سے متعلق تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں ناران، کالام اور نتھیاگلی میں سٹاف کو ٹریننگ دی جا چکی ہے جبکہ باقی اضلاع میں مہمان نوازی کی صنعت (ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ) اور سیاحت سے منسلک دیگر سٹیک ہولڈرزکو ایس او پیز سے متعلق تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔