• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رات یا صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ رات یا صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے ۔

شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 28 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید