• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے: فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے ڈیجیٹل انداز سے لوگوں کو شعور دینے کی کوشش کریں کیونکہ ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔

میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بہت سخت دن رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سب کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین لگوائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ہی نہیں اور شناختی کارڈز نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 576 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین