• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح نے ارمینہ خان کو مرد بنادیا، تصویر وائرل

پاکستان کی خوبرو فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر مداح کی جانب سے بھیجی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین دیکھ کر خوب حیرانی کا شکار ہیں۔

ارمینہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں مردانہ اور زنانہ دونوں روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


ارمینہ خان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اُن کے ایک مداح نے اُنہیں مرد بنا دیا ہے، اُن کے خیال میں وہ مرد بن کر کافی  خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

ارمینہ خان کا اپنی اس انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں بتانا تھا کہ اُن کے ایک مداح نے یہ تصویر ایڈٹ کر کے انہیں فیس بُک پر بھیجی ہے۔

انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی  خواتین مداحوں سے بھی سوال کیا ہے کہ آپ سب بتائیں کہ وہ مرد بن کر کیسی لگ رہی ہیں؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید